Thursday, April 25, 2024

سارا ملک نواز لیگ کی پالیسیوں کی سزا بھگت رہا ہے ، صمصام بخاری

سارا ملک نواز لیگ کی پالیسیوں کی سزا بھگت رہا ہے ، صمصام بخاری
June 8, 2019
اوکاڑہ( 92 نیوز) صوبائی وزیر پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کی وجہ کرپشن ہے ، بعض عناصر مخصوص مقاصد کیلئے بے یقینی پھیلانا چاہتے ہیں،ملک لوٹنے والے دوبارہ اکٹھے ہونے جا رہے ہیں، مڈٹرم الیکشن کا جواز نہیں، تحریک انصاف کو پورا وقت ملنا چاہیے ، حکومت لانگ ٹرم پالیسیوں کے ذریعے استحکام لائے گی۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان سچ بول کر نیک نیتی سے آگے بڑھ رہے ہیں ، پی ٹی آئی اپنے تمام انتخابی  وعدے پورے کرے گی ، ملک لوٹنے والے دوبارہ اکٹھے ہونے جا رہے ہیں ۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ  گذشتہ 3 حکومتوں نے مدت پوری کی ، اب بھی کرے گی ، کسی مڈ ٹرم الیکشن کے انعقاد کا جواز اور توقع نہیں ، عوام باشعور ہیں،  کرپٹ عناصر کا ساتھ نہیں دیں گے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ  پی پی پی اور نواز لیگ کو دو دو مرتبہ آزما چکے ہیں  ، عوام پرامید ہیں کہ عمران خان انہیں مایوس نہیں کریں گے ۔