Monday, May 13, 2024

سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، فواد چودھری

سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، فواد چودھری
October 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا۔

فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا پٹرولیم قیمتوں پر ایسے پراپیگنڈہ ہو رہا ہے جیسے ہم کسی علیحدہ سیارے پر رہتے ہوں۔ دنیا میں تیل کی قیمت اوپر جائے گی تو پاکستان میں بھی فرق پڑے گا۔

 انہوں نے کہا تنخواہ دار طبقے کو مشکلات ہیں۔ پرائیویٹ سیکٹر تنخواہیں بڑھائے۔ آمدنی اور روزگار میں اضافہ ہی مہنگائی کا توڑ ہے۔