Friday, May 17, 2024

سادگی مہم میں وزرا بھی پیش پیش ، سیالکوٹ کے ڈھابہ ہوٹل پر دال سبزی کھائی

سادگی مہم میں وزرا بھی پیش پیش ، سیالکوٹ کے ڈھابہ ہوٹل پر دال سبزی کھائی
January 29, 2019
سیالکوٹ ( 92 نیوز)حکومت کی  سادگی مہم میں  وفاقی وزراء بھی پیش پیش  ہیں ۔  سیالکوٹ سے واپسی  پر  وفاقی وزراء نے ڈھابہ ہوٹل  پر  دال اور سبزی  کھائی، ہوٹل پر موجود شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ سیالکوٹ سے اسلام آباد واپسی پر بھوک نے ستایا تو حکومتی وزراء مقامی ڈھابہ ہوٹل پہنچے، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور وزیرمملکت برائے ریونیو حماد اظہرنےڈھابے  پر موجود  شہریوں کے  ساتھ بیٹھ کر دال اور سبزی کھائی ۔ اس موقع پر  ہوٹل پر موجود شہری وفاقی وزراء کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہو گئے ،اس دوران وزراء  نے شہریوں کے  ساتھ گپ شپ لگائی اور سیلفیاں بھی  بنوائیں۔