Thursday, May 9, 2024

ساحلی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس ، مصطفی کمال کی عبوری ضمانت کی توثیق

ساحلی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس ، مصطفی کمال کی عبوری ضمانت کی توثیق
December 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ساحلی اراضی  کی غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق سٹی ناظم اور پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی  ، عدالت نے مصطفیٰ کمال کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار بھی کیا ۔ کراچی کے ساحل پر سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمات کی توثیق کردی ۔ مصطفیٰ کمال کی عدم پیشی پر عدالت نے وکیل سے کہا سارا دن مصطفیٰ کمال کے ساتھ رہتے ہیں  لیکن گرفتاری کے خوف سے آج نہیں بلایا  جبکہ ہم نے ضمانت کنفرم کردی، لیکن عدالت میں پیش نہ ہوکر اچھا نہیں کیا ۔ مصطفیٰ کمال کے وکیل نے نیب کے ریفرنس کو بوگس قرار دیا   اور کہا کہ نیب کے کسی الزام میں صداقت نہیں ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مصطفیٰ کمال اور دیگر نے ساحل سمندر پر ساڑھے 5 ہزار مربع گز زمین غیرقانونی الاٹ کی  ، زمین 1980 میں ہاکرز اور دکانداروں کو لیز پر دی گئی تھی ، لیکن 2005 میں بلڈر نے حاصل کرلی اور 2014 میں زمین ایک ہاؤسنگ اسکیم کو منتقل کردی گئی ۔