Monday, May 13, 2024

ساحل پر اراضی کی غیر قانون الاٹمنٹ کا کیس، ملزم زین ملک پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

ساحل پر اراضی کی غیر قانون الاٹمنٹ کا کیس، ملزم زین ملک پیش نہ ہونے پر عدالت برہم
March 12, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ساحل  پر اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس میں ملزم زین ملک کے پیش نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  سخت ریمارکس دیے ، کہا کہ  بحریہ ٹاؤن سے متصل 50سے زائد گاؤں تھے، جن کا آج وجود ہی نہیں۔ ساحل  اراضی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں  ملزم زین ملک کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ   زین ملک کبھی ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوئے ، اس کا مطلب کلاس کے بڑے بچوں کیلئے الگ قانون بنایا جائے  ،پِچ کے دونوں طرف کھیلنا بند کیا جائے  ۔ عدالت نے زین ملک کے وکیل سے پوچھا کہ ملزم کب سے زیر علاج ہیں اور کوئی ایک میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کریں ۔ وکیل نے بتایا کہ زین ملک ریفرنس دائر ہونے سے پہلے ہی پاکستان سے چلے گئے تھے، اور میڈیکل رپورٹ بھی پاکستان میں نہیں ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا، وکیل صاحب  جس کیس کیلئے اتنے بہانے ہیں، اوپن کورٹ میں کہہ رہے ہیں کہ یہ کیس نہیں چل سکتا  اور مَلک فیملی پر کوئی مشکل وقت آجائے گا  ،عدالت نے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کا حکم دیا ۔