Saturday, May 18, 2024

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر
August 16, 2020

ساؤتھمپٹن ( 92 نیوز) ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں بارشوں کی اننگز تیسرے دن بھی جاری  رہی ، پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن بغیر کھیل کے ہی ختم  ہو گیا ، میچ کے پہلے دو روز بھی بارش اور کم روشنی سے متاثر رہے ، پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 223 رنز بنا رکھے ہیں۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان  کی جانب سے شان مسعود نے ایک ، عابد علی نے 60 ، کپتان اظہر علی نے 20 ، بابر اعظم نے 47 ، اسد شفیق نے 5 رنز بنائے ۔

گیارہ سال کے بعد  ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فواد عالم  بغیر کوئی رنز بنائے  پویلین لوٹ گئے ،  یاسر شاہ نے 5 ، شاہین شاہ آفریدی نے صفر ، محمد عباس نے  دو رنز بنائے ۔

اس وقت ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنیوالے  وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 60 اور گیارہویں نمبر پر آنیوالے نسیم شاہ ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔