Saturday, May 11, 2024

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے
August 13, 2020
ساؤتھمپٹن (92 نیوز) پاکستان نے ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 23 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنا لئے۔ اوپنر شان مسعود ایک رن بناکر اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ عابد علی 33 اور کپتان اظہر علی 20 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے فواد عالم کو ٹیم میں جگہ دی جبکہ شاداب خان ٹیم سے باہر ہو گئے۔ فواد عالم 11سال بعد ٹیسٹ میں فائنل الیون کا حصہ بنے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ زیک کرالی اور سیم کیورن کو برطانوی ٹیم میں شامل کیا گیا۔