Friday, May 17, 2024

ساؤتھمپٹن میں پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ خراب موسم سے پانچویں دن بھی متاثر

ساؤتھمپٹن میں پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ خراب موسم سے پانچویں دن بھی متاثر
August 17, 2020
 ساؤتھمپٹن (92 نیوز) ساؤتھمپٹن میں پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ بغیر نتیجہ ختم ہونا یقینی ہو گیا۔ خراب موسم سے پانچویں دن بھی کھیل متاثر ہوا۔ انگلینڈ کی ٹیم کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری جبکہ پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں دو سو چھتیس رنز بنائے۔ سیریز کا پہلا میچ میزبان انگلش ٹیم نے جیت رکھا ہے۔ قبل ازیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں چوتھے دن پاکستانی بلے بازوں نے بالآخر اپنی پہلی باری مکمل کر لی تھی ۔ قومی ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی ۔ محمد رضوان کے 72 اور عابد علی کے 60 رنز  بنا کر نمایاں بلے باز رہے تھے ۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے چار اور اینڈرسن نے تین وکٹیں لیں تھیں ۔ انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر سات رنز بنائے تھے۔ برنز صفر  پر آؤٹ ہوئے تھے ۔ پاکستان  طرف سے  شاہین شاہ  آفریدی  نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔