Saturday, May 18, 2024

ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے ریسلرزٹرائلز کے دوران پہلوان آپس میں لڑپڑے

ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے ریسلرزٹرائلز کے دوران پہلوان آپس میں لڑپڑے
January 5, 2016
لاہور(92نیوز)ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے ریسلرز ٹرائلز کے دوران پہلوان آپس میں لڑ پڑے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش کر دی وزیر کھیل رانا مشہود کہتے  ہیں کہ پہلوانوں کو سمجھا دیا اپنا جوش بھارت میں دکھا کر قومی پرچم بلند کریں۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی ایشین گیمز کیلئے پہلوانوں کے ٹرائلز کے موقع پر گوجرانوالہ اور لاہور کے پہلوان آپس میں ہی الجھ پڑے جھگڑا بھی ہوا جبکہ بدزبانی کی بھی انتہا کردی گئی۔ منتظمین نے بیچ بچاؤ کرایا پہلوانوں کا غصہ کا ٹھنڈا کیا اور پھر ٹرائلز شروع کروائے بعد میں ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں جھگڑے  کا باعث بننے والے پہلوان طیب کو منتخب نہیں کیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود  کا کہنا تھا کہ لڑنے والے پہلوانوں میں صلح کرا کر انہیں سمجھا دیا گیا ہے۔ ساؤتھ ایشینز گیمز چھ سے سولہ فروری تک بھارتی شہر گوہاٹی میں ہوں گی جس میں  پہلوان محمد بلال، عبدالوہاب، نادر، محمد انعام، محمد عمیر، زمان انور جانی میگا ایونٹ  میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ ارشد ستار ٹیم مینجر جبکہ سہیل رشید اور محمد انور کوچ ہوں گے۔