Tuesday, May 14, 2024

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد 124 ہو گئی

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد 124 ہو گئی
December 10, 2019
کھٹمنڈو ( 92 نیوز) ساؤتھ ایشین گیمز  میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد124ہوگئی،جس میں32 گولڈ، 37سلور اور55برونز میڈلز شامل ہیں، ساؤتھ ایشین گیمز کا آج آخری روز ہے  ۔ کھٹمنڈو میں جاری تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید  دوگولڈ میڈل جیتے۔جوڈو کی 100کلوگرام کیٹیگری میں حامد علی  اور شاہ حسنین گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہے ۔ بسمہ خان نے تیراکی مقابلے میں سلور میڈل اپنے نام کیا ، ثنا اللہ درانی نے باکسنگ کی 91کلوگرام کیٹیگری میں سلورمیڈل جیتا، بھارتی خواتین ٹیم نے فٹبال  ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ بھارت نے نیپال کو دو صفر سے شکست دی۔ایونٹ میں بھارت   159 گولڈ میڈلز کیساتھ پہلے ، نیپال 49گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے ،سری لنکا 39گولڈ میڈلز کیساتھ تیسرے اور پاکستان 32گولڈ میڈلز کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔