Sunday, May 5, 2024

ساﺅتھ ایشین انٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2017 میں دو پاکستانی فلمیں شامل

ساﺅتھ ایشین انٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2017 میں دو پاکستانی فلمیں شامل
December 7, 2017

نیو یارک (ویب ڈیسک) 14 ویں سالانہ ساﺅتھ ایشین انٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2017 میں دو پاکستانی فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان فلموں میں ”نامعلوم افراد2“ اور ”آزاد“ نامی پاکستانی فلمیں شامل ہیں۔

مذکورہ 5 روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز 13 دسمبر 2017 کو نیویارک میں سن شائن سینما میں فیچر فلم لانگ لائیو برج موہن کے ورلڈ پریمیئر شو سے 7 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔

فلمی میلے میں پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔