Sunday, September 8, 2024

 ساؤتھ ایشیاء کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم واہگہ بارڈر لاہور پر لہرادیا گیا

 ساؤتھ ایشیاء کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم واہگہ بارڈر لاہور پر لہرادیا گیا
August 14, 2017

 

لاہور(92نیوز)پاکستانیوں نے ایک بار پھر پرچم بنانے میں بھی بھارت کو مات دیدی، کراچی میں تیار کردہ ساوتھ ایشیاء کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم واہگہ بارڈر لاہور پر لہرادیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پرچم لہرایا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کی آن اور شان کو بڑھاتا وسیع و عریض سبز ہلالی پرچم ،پرچم کی تیاری کے تمام مراحل کو 92 نیوز نے بھرپور انداز میں کور کیا۔ قومی پرچم کی تیاری کا فریضہ سال دو ہزار چار میں ایک لاکھ تہتر ہزار اسکوائر فٹ کا سب سے بڑا پرچم بنانے والی کمپنی وی آئی پی فلیگ نے سر انجام دیا، پرچم کی تیاری کا کام ڈھائی ہزار میٹر کپڑے کے استعمال سے ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہوا، سبز ہلالی پرچم پر چاند ستارے کی ڈرائنگ کا کام ایک پارک میں کیا گیا، جس کے بعد وسیع و عریض پرچم کی تقریب رونمائی مزار قائد پر ہوئی، جہاں دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا اور ہر دل وطن عزیز کی محبت سے سر شار ہوگیا۔

جذبہ حب الوطنی کو دوام دیتا، ہوا میں لہراتا سب سے بڑا قومی پرچم شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی شان بڑھارہا ہے۔