Thursday, April 18, 2024

ساؤتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز نے بھارت مسلمانوں کیلئے خطرناک جگہ قرار دیدی

ساؤتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز نے بھارت مسلمانوں کیلئے خطرناک جگہ قرار دیدی
December 17, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) جنوبی ایشیا کے ممالک میں اقلیتوں کے حالات پر نظررکھنے والی رپورٹ میں بھارت مسلمانوں کے لیے خطرناک جگہ قرار دیا گیا ہے۔ ساؤتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت مسلمانوں کے لیے پرتشدد جگہ بن چکا ہے۔۔بھارت میں مسلمانوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

 

جنوبی ایشیا میں شہری آزادیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ساؤتھ ایشیا اسٹیٹ آف مینارٹیز کی سالانہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات۔۔۔بھارت مسلمانوں کے لئے نو گو ایریا بننے جا رہا ہے۔شہریت کے نئے متنازعہ قانون کے لاگو ہونے کے بعد مسلمان بھارت میں اسٹیٹ لیس ہوجائیں گے جن کو کوئی وطن نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو ریاستی اداروں اوران کے اتحادی گروہوں کی جانب سے دھمکیوں اورتشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ٹی وی پرسینسرشپ کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں اورحکومت پرتنقید کرنے والے چینلز کوبند کیا جا چکا ہے فروری میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات سے متعلق بھی رپورٹ میں ذکر کیا گیا اور مارچ میں کورونا وائرس کی وباء کے ابتدائی دنوں میں پھیلائی جانے والی نفرت پربھی توجہ دلائی گئی۔