Friday, April 26, 2024

سات مرحوم طالبات کو 150 سال بعد ڈگریاں جاری

سات مرحوم طالبات کو 150 سال بعد ڈگریاں جاری
July 10, 2019
لندن(نیٹ نیوز ) برطانوی یونیورسٹی ایڈنبرا میں 150 سال بعد میڈیکل کی 7 مرحوم طالبات کو اسناد دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی میں 1869ء میں روایت شکنی کرتے ہوئے 7 خواتین نے پہلی بار یونیورسٹی میں داخلہ لے کر قدامت پسند برطانیہ کی متنازعہ ثقافت اور روایات کے خلاف بغاوت کی تھی جنہیں بالآخر 150 سال بعد اسناد جاری کردی گئیں۔ ’ایڈنبرا سیون‘ کے نام سے شہرت پانے والی ساتوں طالبات اپنی ڈگریاں لینے کے لیے اب دنیا میں موجود نہیں اس لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے موجودہ طالبات میں سے سات خوش نصیبوں کو نمائندگی کے لیے چنا اور اعزازی میڈل اور اسناد پیش کیں۔