Friday, March 29, 2024

سات ماہ گزر گئے، پولیو کا کوئی کیس نہیں آیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

سات ماہ گزر گئے، پولیو کا کوئی کیس نہیں آیا، ڈاکٹر فیصل سلطان
September 17, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے سات ماہ گزر گئے لیکن پولیو کا کوئی کیس نہیں آیا۔

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا انسدادپولیو ویکسین کے کوئی مضرصحت اثرات نہیں۔ والدین بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔ مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ قومی مہم میں چالیس ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پچھلے 7 مہینوں سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ تمام مکتبہ فکر پولیو مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔