Wednesday, May 8, 2024

سات لاکھ روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا

سات لاکھ روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا
November 16, 2018
ڈھاکہ (92 نیوز) بنگلہ دیش نے وسط نومبر سے شروع ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے سلسلے کو روک دیا۔ بنگلہ دیش نے سات لاکھ روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ بنگلہ دیشی کمیشنر برائے مہاجرین نے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کا منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کو ان کی خواہش کی بغیر واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے میانمار اور بنگلہ دیش کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا سلسلہ وسط نومبر سے شروع کیا جانا تھا۔ انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے اس منصوبے کو قبل از وقت قرار دے چکی ہیں۔