Sunday, September 8, 2024

سات فٹ نو انچ قدوقامت کا نوجوان اداکارہ میرا سے شادی کا خواہشمند

سات فٹ نو انچ قدوقامت کا نوجوان اداکارہ میرا سے شادی کا خواہشمند
January 11, 2016
بہاولپور (92نیوز) بڑے قد کے نوجوان حق نواز کی خواہشیں بھی بڑی ہیں۔ حق نواز اداکارہ میرا یا ریہام خان سے شادی کا خواہشمند ہے۔ تفصیلات کے مطابق سات فٹ نو انچ لمبے دنیا کے سب سے کم عمر بلندقامت نوجوان حق نواز نے بہاولپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ میرا اور ریہام خان کو شادی کی پیشکش کر دی۔ حق نواز کا کہنا ہے کہ میرا یا ریہام خان سے شادی کی شدید خواہش ہے۔ چودہ میٹر کپڑے سے حق نواز کا سوٹ تیار ہوتا ہے جس کی درزی منہ مانگی قیمت وصول کرتے ہیں اور جوتے آرڈر پر تیار کئے جاتے ہیں۔ حق نواز کا کہنا ہے کہ اسے صرف ایک ٹائم کے کھانے میں دس سے بارہ روٹیاں چاہئیں۔ حق نواز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسے سرکاری ملازمت دی جائے اور اس کے علاج معالجے کے لئے بھی امداد دی جائے۔