Friday, April 26, 2024

سات دسمبر کو واپس آکر نیب انکوائری میں اپنا دفاع کرونگا : رانا مشہود

سات دسمبر کو واپس آکر نیب انکوائری میں اپنا دفاع کرونگا : رانا مشہود
December 4, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب کے وزیر کھیل رانا مشہود نے کہا ہے کہ سات دسمبر کو واپس آکر نیب کی انکوائری میں اپنا دفاع کروں گا۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب کے وزیر کھیل رانا مشہود نے لندن میں نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپس آ کر اپنا دفاع کروں گا، وہ پریشان ہونے والوں میں سے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا یوتھ فیسٹیول کا بجٹ پینتیس کروڑ روپے تھا اس میں اربوں کی کرپشن کیسے ہو گئی اس حوالے سے ان کے ہاتھ صاف ہیں ، نیب آزادانہ انکوائری کرے۔