Wednesday, May 8, 2024

سات بڑے ملکوں کے سربراہ  دنیا کو مسائل سے نکالنے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئے

 سات بڑے ملکوں کے سربراہ  دنیا کو مسائل سے نکالنے کیلئے سرجوڑ کر بیٹھ گئے
June 7, 2015
کرون(92نیوز)امریکی صدرباراک اوبامااورجرمن چانسلر انجیلامرکل سمیت کئی عالمی رہنما معیشت اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت اہم مسائل کے حل کے لیے دو روزہ جی سیون سمٹ میں سرجوڑ کربیٹھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جی سیون سمٹ کا اہتمام جرمنی کے ایک چھوٹے سے گاؤں کرون  میں کیا گیا ہے،جس میں میزبان جرمنی،امریکا،برطانیہ ،جاپان ،فرانس ،اٹلی اورکینیڈاکے رہنماشریک ہیں۔ سمٹ سے پہلے امریکی صدربراک اوباماکرون پہنچے توان کاشانداراستقبال کیاگیا،جرمن چانسلرکے ہمراہ بات کرتے ہوئے امریکی صدرکاکہناتھاکہ سربراہی سمٹ میں رہنماؤں کو  ’یوکرائن میں روسی جارحیت کے خلاف‘ متحد ہو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ دوروزہ سمٹ میں یوکرائن اورشام کے مسئلے کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں پربھی بات کی جائے گی،اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کے باوجود امریکا جرمنی کا ایک اہم اتحادی ہے۔