Friday, March 29, 2024

سات برس کی گلشن پر جاگیردارکے ملازموں نے کتے چھوڑ دیے

سات برس کی گلشن پر جاگیردارکے ملازموں نے کتے چھوڑ دیے
March 10, 2015
نیوٹ (ویب ڈیسک)جاگیرداروں کے ملازم بھی جاگیردار نکلے سات سالہ بچی پر کتے چھوڑ کر قہقہے لگاتے رہے۔ پولیس کابااثر جاگیر دار کے ملازموں کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار۔ چنیوٹ کےنواحی علاقہ نٹھرکے کی رہائشی سات سالہ گلشن بی بی آٹے کی چکی سے واپس گھرآرہی تھی کہ راستے میں جاگیردار کے کتوں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازم نور محمد اور شیر محمد  نے اُسے ڈرتا ہوا دیکھ کر اس پر کتے چھوڑ دیئے اور قہقہے لگاتے رہے۔ کتوں نے سات سالہ گلشن بی بی پر حملہ کر دیا  اور اس کے جسم پر کئی جگہ سےکاٹ لیا ۔ اہل محلہ نے گلشن بی بی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا  ہےتاہم بااثر جاگیردار کے ملازموں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔