Saturday, June 1, 2024

سات اگست کو جنرل نشستوں پرکامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا،الیکشن کمیشن

سات اگست کو جنرل نشستوں پرکامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا،الیکشن کمیشن
August 5, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی وضاحت کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 7اگست کو جنرل نشستوں سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جب کہ  آزاد امیدواروں کو کسی بھی پارٹی میں شمولیت کیلئے تین روز کا وقت ملے گا ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  11اگست کو مخصوص نشستوں سے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔