Thursday, May 2, 2024

سابق گورنر سندھ کے بھائی عامرالعباد کو چیک باؤنس کیس میں گرفتار کرلیا گیا

سابق گورنر سندھ کے بھائی عامرالعباد کو چیک باؤنس کیس میں گرفتار کرلیا گیا
May 17, 2019
کراچی (92 نیوز) سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامرالعباد کو پولیس نے چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔ اہلیہ کا کہنا ہے کہ عامرالعباد نے کل ضمانت بھی کرائی تھی پھر بھی پولیس نے حراست میں لیا۔ عامر العباد کو پہلے شاہراہ فیصل تھانے لایا گیا۔ پولیس کے مطابق وکیل طارق نیازی نے 40 لاکھ کا چیک باونس ہونے پر سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔  ۔عامر العباد کو مقدمہ نمبر43/19 میں 489 ایف دفعہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے شاھراہ فیصل تھانے میں انٹری کے بعد کس تھانے منتقل کیا نہیں معلوم۔ اہلیہ کی بیوی کا کہنا ہے عامرالعباد نے کل ضمانت بھی کرائی تھی پھر بھی پولیس نے گرفتارکرلیا۔ امکان ہے کہ آج عامر العباد کو  مقامی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔