Thursday, April 25, 2024

سابق کپتان جاوید میانداد کی پی ٹی آئی امیدارعلی زیدی سے ملاقات

سابق کپتان جاوید میانداد کی پی ٹی آئی امیدارعلی زیدی سے ملاقات
July 7, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی کراچی میں پی ٹی آئی امیدارعلی زیدی سے ملاقات ہوئی۔ علی زیدی کو اپنے ہاتھوں سے تیار کیا ہوا پان کھلایا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا شارکہ کا چھکا بھی پان کھا کر ہی مارا تھا ۔ کراچی کے پان کی سیاسی انٹری  ہو گئی۔ شہباز شریف کے بعد جاوید میانداد سامنے آگئے ۔ شارجہ کے ہیرو کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی زیدی کو پان کا تحفہ دیا گیا۔ جاوید میانداد نے  کپتان کے کھلاڑی کو اپنے ہاتھوں سے تیار کرکے پان کھلایا اور سکسر مارنے کا مشورہ بھی دیا ۔ سابق کپتان نے ایک پان عمران خان کیلئے بنا کر دیا ۔ جاوید میانداد نے علی زیدی کی الیکشن میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔