Saturday, April 20, 2024

سابق کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

سابق کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے
November 27, 2020

اینٹی کرپشن نے سابق کمشنر ملتان شان الحق سمیت 7 افسران کو طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن ملتان پی ایس ایل ، احساس کفالت پروگرام اور قرنطینہ سنٹر میں کرپشن پر تحقیقات کر رہی ہے۔ شان الحق پر کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگی کا الزام ہے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ  وقاص خاکوانی اور چیف کارپوریشن آفیسر شاہد اقبال کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ملزمان پر مختلف پروگرامز میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں اور من پسند ٹھیکیداروں کو بغیر ٹیںنڈرز زیادہ ریٹس پر ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔