Friday, May 17, 2024

سابق کرکٹر گریگ چیپل بھی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حامی

سابق کرکٹر گریگ چیپل بھی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حامی
December 23, 2021 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) سابق کرکٹر گریگ چیپل بھی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی۔

سابق کرکٹر گریگ چیپل نے کہا ٹیسٹ کرکٹ زندہ رکھنے کے لیے آسٹریلیا کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کھلاڑیوں پر واضح کرے کہ پاکستان کا دورہ کرکٹ کے طویل مدتی مستقبل کے لیے کتنا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بگ تھری کی ذمہ داری ہے دیگر ٹیسٹ ٹیموں کے ممالک میں کرکٹ کو بحال رکھنے میں کرادرا ادا کرے، عمران خان کا شمار دنیا کے عظیم آل راؤنڈرز میں ہوتا تھا اور وہ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پر عزم ہیں۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر پاک بھارت باہمی سیریز کے بھی حامی ہیں، بولے ویرات کوہلی سے زیادہ پاکستان کا دورہ کرنے کا خواہشمند کوئی نہیں ہوگا۔

گریگ چیپل نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو ورلڈ کلا س پلیئر قرار دیا۔