Sunday, May 19, 2024

سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں
December 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں، سابق فاسٹ باؤلر نے ٹویٹ میں تصدیق کی۔

شعیب اختر کی والدہ کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں ادا کی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ شعیب اختر کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سٹار کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا دنیا کا سب سے بڑا غم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔