Monday, May 6, 2024

سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتاز پولیس فنڈز میں کروڑوں کی خورد برد کے الزام میں گرفتار

سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتاز پولیس فنڈز میں کروڑوں کی خورد برد کے الزام میں گرفتار
January 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) نیب لاہور کی جانب سے گجرات پولیس فنڈز کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ سابق ڈی پی او گجرات کامران ممتاز کو پولیس فنڈز میں کروڑوں روپے کی مبینہ خردبرد کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے اپنی تعیناتی کے دوران پولیس فنڈز میں مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے کی مبینہ خردبرد کی۔ یہ خرد برد کیسز کی تفتیش، بوگس پٹرول بلز، جعلی الائونسز اور شہداء فنڈز کی مد میں کی گئی جبکہ اس دوران 6 کروڑ روپے مبینہ طور پر بوگس بلوں کی مد میں خرد برد ہوئے۔ نیب لاہور حکام کیجانب سے تحقیقات کیلئے ملزم کو بیرون ملک سے واپس پاکستان بلوایا گیا اور گزشتہ ماہ ہی نیب لاہور بورڈ میٹنگ میں گجرات ڈی پی اوز فنڈز کرپشن کیس کو انکوائری سے انویسٹی گیشن میں منتقل کیا گیا تھا۔ مذکورہ کیس میں ایس ایس پی رائے اعجاز کے علاوہ دیگر 9 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔ دوسری جانب ملزم کامران ممتاز کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔