Sunday, September 8, 2024

سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کا چار دن کا راہداری ریمانڈ منظور

سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کا چار دن کا راہداری ریمانڈ منظور
December 1, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کا چار دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا اور منگل کو پنجاب کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران ملزم نے اپنی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا۔ عدالت کو بتایا کہ ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی پیر کو سماعت ہونا تھی جبکہ مجبوری میں زبان نہیں کھول سکتا۔ ملزم نے کہا کہ مجھے الزام تک نہیں بتایا گیا۔ کال اپ نوٹس پر 3 مرتبہ پیش بھی ہو چکا ہوں۔ سابق ڈی پی او نے اپنے تحفظات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست بھی کر دی۔ نیب کے مطابق ملزم نے بطور ڈی پی او گجرات پولیس فنڈ میں 70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی تھی جس پر نیب لاہور نے وارنٹ گرفتار جاری کیے تھے۔