Saturday, April 27, 2024

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں  13 جون  تک توسیع
June 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت ہوئی ، عدالت نے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 جون تک توسیع کر دی ۔

احد چیمہ کو کیمپ جیل سے احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا گیا ، ملزم کے وکیل نے پٹواری کے بیانات پر جرح مکمل کی ۔ عدالت میں آج کل پانچ گواہان پیش ہوئے ، عدالت نے دیگر گواہان کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت دوبارہ طلب کرلیا۔

عدالت میں اب تک 20 گواہان اپنے بیان قلمبند کروا چکے ہیں ۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم احد چیمہ نے اندرون و بیرون ممالک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنائے ، احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مالیت قریب 600 ملین ہے ۔