Sunday, May 5, 2024

سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انور کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
July 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  یوتھ فیسٹیول میں کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے سابق ڈی جی اسپورٹس عثمان انورکے جسمانی ریمانڈمیں چودہ روز کی توسیع کردی۔ یوتھ فیسٹیول میں کرپشن کیس  سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت کے ایڈمن جج چودھری امیر محمد خان نے کی ، نیب پراسیکیوٹرنے مؤقف اختیارکیا کہ یوتھ فیسٹول میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیوں اور کرپشن سے خزانے کو دو سو ملین کا نقصان پہنچا ۔ نیب پراسیکیوٹرکاکہناتھا کہ جعلی اور ایسی کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے جوان کی اہل نہیں تھیں ، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عثمان انور کے ریمانڈ میں کرتے ہوئے انہیں بیس جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔