Wednesday, April 24, 2024

سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے

سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی امریکی کانگریس کی  کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے
December 18, 2018
واشنگٹن ( 92 نیوز) سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی امریکی کانگریس کی  کمیٹی کے سامنے پیش  ہو گئے ، جیمز کومی سے صدارتی انتخابات میں  مبینہ روسی مداخلت اور ہیلری کلنٹن کی ای میلز بارے پوچھ گچھ کی گئی  جب کہ  جیمز کومی نے   ایک بار پھر صدر ٹرمپ پر تنقید  کی ۔ امریکی تحقیقاتی ادارے کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے  ، ان کا کہنا تھاکہ  ٹرمپ نے ایف بی آئی سے متعلق مسلسل جھوٹ بول کر اس کی ساکھ کو متاثر کیا۔ جیمز کومی  دوسری مرتبہ کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں اُن سے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت اور ہلیری کلنٹن کی ای میلز  کے بار میں پوچھ گچھ کی گئی ۔ میڈیا  سے گفتگو میں سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کو کڑی تنقید  کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ  ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی   مسلسل جھوٹ بول کر ایف بی آئی جیسے قومی ادارے کو متنازعہ بنارہی ہے ۔ جیمز کومی کا مزید کہنا تھا کہ  اچھے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھ بوجھ سے عاری شخص قرار دیتے ہیں ۔