Wednesday, April 24, 2024

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے الزامات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے الزامات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس
November 15, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے الزامات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس لے لیا۔

خبر دینے والے صحافی انصار عباسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی، اخبار کے مالک میرشکیل الرحمن اور سابق جسٹس رانا شمیم کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے تمام فریقین کو کل 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے غیرجانبدار فیصلوں پر ایسے اعتراض آیا تو اچھا نہیں ہوگا، رانا شمیم نے الزام لگایا تھا کہ ثاقب نثار نے بطور چیف جسٹس پاکستان، ہائیکورٹ کے ایک جج کو نوازشریف اور مریم کو نہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔