Thursday, May 2, 2024

سابق چیف جسٹس پاکستان کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس نہیں لینگے: افتخار چودھری

سابق چیف جسٹس پاکستان کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس نہیں لینگے: افتخار چودھری
July 25, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا تو یہ مک مکا کی سیاست تصور ہو گی۔ عمران خان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ واپس نہیں لیں گے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ بیس کروڑ عوام کی ملکیت ہے۔ حکومت رپورٹ کو حتمی انجام تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا دو جماعتوں نے ایک سو چھبیس روز تک دھرنا دے کر قوم کو یرغمال بنائے رکھا۔ دھرنا دینے والوں کو قوم کا وقت برباد کرنے کا حساب دینا ہوگا۔ سابق چیف جسٹس نے کہا وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے بجائے پچیس دسمبر کو اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کرینگے جس کیلئے بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں سے صلاح مشورے کریں گے۔