Thursday, May 2, 2024

سابق چیف جسٹس پاکستان اور عدلیہ کی توہین کرنیوالے لیگی رہنماؤں کی اپیلیں خارج

سابق چیف جسٹس پاکستان اور عدلیہ کی توہین کرنیوالے لیگی رہنماؤں کی اپیلیں خارج
May 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور عدلیہ  کے خلاف نعرے لگانے والے دو ن لیگی رہنماؤں کی توہین عدالت سزا کیخالف اپیلیں خارج کر دی گئیں ۔ عدالت نے ملزموں کی غیر مشروط معافی کی استدعا بھی مسترد کر دی ،   دونوں رہنماؤں کی توہین عدالت کی سزا اور نااہلی برقرار رکھی گئی ۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس  دئیے کہ یہ وطیرہ بن گیا ہے، پہلے گالیاں دو پھر معافی مانگ لو۔ سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس پاکستان  ثاقب نثار اور عدلیہ کے خلاف  نعرے لگانے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، ن لیگ کے سابق ایم این اے شیخ وسیم اختر اور قصور کے مقامی لیگی رہنما احمد لطیف کی توہین عدالت سزا کے خلاف اپیلیں خارج کر دی گئیں ۔ عدالت نے دونوں رہنماؤں کی غیر مشروط معافی بھی مسترد  کردی جبکہ  توہین عدالت کی سزا اور نااہلی برقرار رکھی ۔

طلال چودھری توہین عدالت کے مرتکب قرار ، پانچ سال کیلئے نااہل

دوران سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ ججز اور عدلیہ کے خلاف نعرے لگائے گئے ، دونوں رہنما ان پڑھ نہیں، بڑی ذمہ دار شخصیات تھیں ،  کیوں نہ دونوں کی سزائیں بڑھا دیں؟، یہ وطیرہ بن گیا ہے۔پہلے گالیاں دو پھر معافی مانگ لو۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما اپنی ایک ماہ قید کی سزا پوری کرچکے ہیں، جس پر عدالت کا کہناتھا کہ سیاسی جماعت کے لیڈر کی نااہلی پر عدلیہ اور ججز کے خلاف نعرے لگائے گئے ، ہائی کورٹ نے معافی کی وجہ سے ایک ماہ کی سزا دی۔ چیف جسٹس نے کہا نہیں سمجھتے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت ہے۔