Tuesday, April 23, 2024

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
November 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور سید حیدر امام رضوی کی جانب سے دائر درخواست میں وقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس سے منسوب آڈیو ٹیپ سے تاثر ملتا ہے عدلیہ بیرونی قوتوں کے پریشر میں ہے۔ عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے آڈیو اصلی یا جعلی ہونے کا تعین کرنا ضروری ہے۔ آڈیو ٹیپ نے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے۔ آئینی عدالت ہونے کے ناطے عوام کا آزاد اور غیر جانبدار عدلیہ پر اعتماد بحال کرنا بھی ضروری ہے۔

درخواستگزاروں  کی جانب سے  معاملے کی تحقیقات کیلئے آزاد خود مختار کمیشن تشکیل دینے  اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی چھان بین کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔