Monday, May 13, 2024

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب آڈیو من گھڑت قرار دیدی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب آڈیو من گھڑت قرار دیدی
November 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب آڈیو من گھڑت قرار دے دی۔

ثاقب نثار کہتے ہیں انہوں نے آڈیو سنی، یہ من گھڑت ہے، آواز ان کی نہیں، کہا کہ ان کے خلاف اس طرح کی چیزیں سامنے لائی جا رہی ہیں، لیکن اللہ دیکھ رہا ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے معاملے پر قانونی راستہ اختیار کرنے پر غور شروع کردیا۔