Saturday, April 20, 2024

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کےریڈ وارنٹ کےاجرا کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کےریڈ وارنٹ کےاجرا کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
May 15, 2015
لاہور(ویب ڈٰیسک)ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سربراہ آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے خلاف درخواست پر کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل میاں حنیف طاہر نے نکتہ اٹھایا کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمہ خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس کا چالان بھی عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ آصف ہاشمی اپنے وکیل کے ذریعے اس کی پیروی کر رہے ہیں۔ وکیل کے بعد اس مقدمہ میں ریڈوارنٹ کے اجرا کا کوئی جواز نہیں ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ کالعدم قرار دیئے جائیں۔ سرکاری وکیل نے بتایاکہ ملزم آصف ہاشمی کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور اسی وجہ سے گرفتاری کے لیے ریڈوارنٹ جاری کیے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔