Sunday, September 8, 2024

  سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی  کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

   سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی  کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ
August 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نیب نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کی گرفتاری کیلیئے انٹرپول سے مدد مانگ لی ،، آصف ہاشمی پر کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے کا الزام ہے۔ تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا ہے،، نیب ذرائع کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلیئے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا گیا ہے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے روڈ لاہور میں سابق چیئرمین آصف ہاشمی نے متروکہ وقف املاک کی 34 کنال سےزائد قیمتی اراضی محکمے کے دو اعلی افسروں اور عملے کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے فرخت کر دی۔ ملزم کو جب انکوائری کے لیے بلایا گیا تو وہ تسلی بخش جواب دینے کے بجائے منظر عام سے غائب ہو گئے۔ نیب کے مطابق ملزم کا پتہ چلا لیا گیا ہے وہ اس وقت یو اے ای میں رو پوش ہیں، ملزم آصف ہاشمی کی گرفتاری کے لیے نیب کی ایک ٹیم بھی متحدہ عرب امارات جائے گی،،انٹرپول کے ذریعے ملزم کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی گرفتاری کے بعد اہم انکشافات متوقع ہیں اور اس کے پیچھے کئی سیاسی شخصیات کے نام بھی منظر عام پر آ سکتے ہیں۔