Friday, March 29, 2024

سابق پاکستانی سفیر عبداللہ حسین ہارون نگران وزیراعظم کیلئے امیدوار

سابق پاکستانی سفیر عبداللہ حسین ہارون نگران وزیراعظم کیلئے امیدوار
May 21, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نگران وزیر اعظم کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون کے نام پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ حسین ہارون کے نام پر تقریباً اتفاق ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کے درمیان جلد ملاقات ہو گی جس میں نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ عبداللہ حسین ہارون نگران وزیراعظم کیلئے مضبوط امیدوار ہیں اور پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو ان کے نام پر اعتراض نہیں ہو گا۔ اگلے 48 گھنٹے میں نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان متوقع ہے۔ عبداللہ حسین ہارون اقوام متحدہ میں 2008 سے 2012 تک پاکستانی سفیر رہے ہیں ۔ عبداللہ حسین ہارون 1985 سے 1988 تک سندھ اسمبلی کے رکن رہے اور 1985 سے 1986 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر بھی رہے جبکہ 1986 سے 1988 تک سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہے۔