Saturday, April 20, 2024

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
April 24, 2020
کراچی (92 نیوز) مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق صادق محمد نے گزشتہ روز سندھ حکومت سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی تھی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد اور انکی اہلیہ کے کرونا ٹیسٹ کے نمونے گزشتہ روز لئے گئے تھے۔