Friday, April 19, 2024

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پی سی بی میں بیٹھے لوگوں کو جواری گروپ قرار دے دیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پی سی بی میں بیٹھے لوگوں کو جواری گروپ قرار دے دیا
June 16, 2020
 لاہور (92 نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پی سی بی میں بیٹھے لوگوں کو جواری گروپ قرار دے دیا۔ وسیم اکرم پر بھی سنگین الزامات لگا دیئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا پی سی بی پر جواریوں کا قبضہ ہے۔ ہوسکتا ہے وسیم اکرم کو چیئرمین بنا دیا جائے۔ سرفراز نواز کہتے ہیں  دورہ انگلینڈ میں اتنا بھاری بھرکم کوچنگ اسٹاف لوگوں کو نوازنے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ اتنے آفیشلز ساتھ لیجانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا نئے  قوانین سے  ریورس سوئنگ  ختم ہو جائے  گی ۔ تھوک کے استعمال  پر پابندی ہے تو گیند چمکانے کے لیے متبادل طریقہ  دینا چاہیے۔ سابق کپتان سلیم ملک کے کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پی سی بی  کا احتساب کا نعرہ  مضحکہ خیز ہے ۔ ملک قیوم  رپورٹ پر عمل درآمد نہیں  ہوا۔ رپورٹ میں   جن کے نام ہیں وہ بورڈ میں کام کر رہے ہیں۔