Sunday, May 19, 2024

سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اڈیالہ جیل سے رہا

سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اڈیالہ جیل سے رہا
March 22, 2017
راولپنڈی (92 نیوز) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو حج کرپشن کیس سے بری ہونے کے بعد راولپنڈی سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہا کردیاگیا۔ حامد سعید کاظمی کا مریدین اور رفقاء نے رہائی پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔۔۔ حامد سعید کاظمی  کہتے ہیں کہ 6 سال نا کردہ گناہ کی سزا کاٹی۔۔ عدالت نے بری کرکے انھیں سرخرو کردیا۔ حج کرپشن کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی سزا ہائیکورٹ سے کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد سنٹرل جیل اڈیالہ سے انھیں رہائی ملی،اڈیالہ جیل کے باہر سابق وفاقی وزیر کے مریدین نے ان کے حق میں نعرے بازی کی،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلے میں ہار بھی ڈالے۔ ۔حامد سعید کاظمی کا کہنا ہے کہ ایسی سزا دی گئی جس میں کوئی گواہ پیش نہیں ہوا۔ اُن کا کہنا ہے کہ انھیں بےگناہ اس کیس میں سزا دی گئی اعلی عدلیہ سے  رجوع کرنے لئے  وکلاء سے مشاورت کرینگے۔۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جیل میں انھیں اے کلاس دی جانی چاہئے تھی لیکن عام قیدیوں کی طرح رکھا گیا،جیل میں موجودہ سیاست کے بارے میں بالکل  لاعلم تھا۔ مستقبل کا فیصلہ بعد میں کرینگے۔ انھوں نے پانامہ کیس کا بھی ذکر کیا۔ کہتے ہیں شکر ہے ملک میں فیصلے محفوظ ہوتے ہیں۔