Friday, April 19, 2024

سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کی نیب میں پیشی ، 22اکتوبر کو پھر طلب

سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کی نیب میں پیشی ، 22اکتوبر کو پھر طلب
October 14, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی نیب راولپنڈی میں پیشی ہوئی ، نیب کی جانب  15سوالات پر مبنی سوالانامہ دیا گیا، اکرم درانی  نیب کی  تفتیشی ٹیم  کو مطمئن کرنے میں ناکام  رہے جس پر انہیں 22 اکتوبر کو پھر طلب کرلیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ، ذرائع کےمطابق اکرم درانی کو 15سوالات پر مبنی سوالانامہ دیا گیا، سابق وزیر نیب کی تفتیشی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ۔ نیب  نے ایک ہفتے میں سوالات کے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیر کو بائیس اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق اکرم خان درانی کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے اور مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔ ان پر دو ہاؤسنگ پروجیکٹ میں بھی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیس میں اکرم خان درانی کے داماد و سابق ایم پی اے عرفان درانی ، سابق ایم پی اے یاض خان سمیت اکرم درانی کے قریبی دوست پیش ہو چکے ہیں۔