Saturday, April 20, 2024

سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اہلیہ سمیت احتساب عدالت پشاور پیش ہوگئے

سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اہلیہ سمیت احتساب عدالت پشاور پیش ہوگئے
January 3, 2019
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں بھی احتساب کا شکنجہ کس لیا گیا، پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیر اہلیہ سمیت احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ احتساب عدالت نے 33 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے اثاثے بنانے کے دائر ریفرنس کی کاپی فراہم کردی۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بھی  احتساب عدالت احاطے میں گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اوران کی اہلیہ عاصمہ عالمگیرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ پشاور کے خیبرروڈ پر احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکن جمع تھے ،  پولیس نےاحاطہ عدالت میں گھسنے والے کارکنوں کی کوشش ناکام بنادی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد اشتیاق نے ملزم میاں بیوی کو 33 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی کاپی فراہم کی۔ احتساب عدالت نے سیاستدان جوڑے کو دس جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔