Sunday, May 12, 2024

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کے خلاف تحقیقات شروع

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کے خلاف تحقیقات شروع
January 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی۔ نیب نے  مصطفی کمال کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مختلف ٹھیکے لینے کے الزام میں طلب کیا  ۔ 92 نیوزکو موصول دستاویز کے مطابق مصطفی کمال کو منگل 28 جنوری کو نیب راو لپنڈی دفتر میں  طلب کیا گیا ۔ نیب نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے میٹرو کی مد میں دئیے جانے والے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی  طلب کی  ہیں ۔ ذرائع کےمطابق احسن اقبال کے بھائی نے میٹرو کے منصوبے میں بھی ٹھیکے کئے تھے۔ مصطفی کمال پر  ٹھیکوں کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔