Friday, April 19, 2024

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے نیب قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے نیب قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
June 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیب قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ شوکت ترین کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ  نیب قانون آرٹیکل 89،270ڈبل اے کے تحت متروک ہو چکا ہے ، نیب قانون کے تحت بے گناہی ثابت کرنے کا بوجھ لزم پر ڈالنا بنیادی حقوق کے منافی ہے ۔ نیب کی جانب سے حالیہ کچھ عرصہ میں  بیورو کریٹس اور سیاستدانوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، نیب کرپشن کیسز میں شہباز شریف ،خواجہ سعد رفق سمیت متعدد سیاستدانوں  اور بیوروکریٹس کو طلب کر چکی ہے ۔