Friday, March 29, 2024

سابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل

سابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل
August 8, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) سابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔

نون لیگ کے سابق رہنماؤں نے کوئٹہ میں جلسے میں نئے سیاسی سفر کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو نے خطاب میں کہا آئندہ الیکشن میں یہاں جیالا وزیراعلی بنے گا۔ نالائق حکومت کے دور میں جگہ جگہ ظلم ہو رہا ہے۔ لوگ جان چکے تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اور تاریخی بے روزگاری ہے۔