Friday, April 26, 2024

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی بازیاب، بلاول بھٹو کا ٹویٹ

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی بازیاب، بلاول بھٹو کا ٹویٹ
May 10, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو افغانستان میں کامیاب آپریشن کے بعد اغواکاروں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ علی حیدر گیلانی بازیاب ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے سفیر نے یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو افغانستان میں کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا۔ دریں اثنا دفتر خارجہ نے بھی سابق وزیراعظم کے صاحبزادے کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 کو ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔