Sunday, April 28, 2024

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
September 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب ریفرنس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ یوسف رضا گیلانی سمیت تمام 7 ملزمان کو 26 ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ اشتہاری کمپنی کو غیرقانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں قومی خزانے کو 12 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب ریفرنس کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئ۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے یوسف رضا گیلانی  کے خلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا، 26ستمبر کو طلبی کا سمن جاری ہو گیا۔ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ، سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان، اشتہاری کمپنی کے مالک انعام اکبر سمیت 6 ملزمان بھی طلب کر لیے گئے۔ بطور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی یوسف رضا گیلانی نے یونیورسل سروسز فنڈ کی کاکردگی نمایاں کرنے کیلئے غیرقانونی اشتہاری مہم چلائی۔ رضا گیلانی کے خلاف ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے حوالے سے بھی کرپشن کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔