Thursday, May 2, 2024

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکا ویزا ایشو کو نان ایشو قراردے دیا

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکا ویزا ایشو کو نان ایشو قراردے دیا
March 24, 2017
ملتان (92 نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکا ویزا ایشو کو نان ایشو قراردیا ہے کہتے ہیں حسین حقانی کو صرف ویزوں کا اجرا تیز کرنے کا کہا تھا، قوانین توڑنے کا نہیں۔۔ حقانی نے بتایا کہ ویزے ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد دیےسابق وزیراعظم نے ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ سامنے لانے کا بھی مطالبہ کر دیا امریکیوں کو قواعد سے ہٹ کر ویزے کیوں دئیے؟ حسین حقانی کے مضمون نےاس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی وضاحت دینے پر مجبور کردیا ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے نائنٹی ٹو نیوز کی دستاویزات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ویزوں کا عمل تیز کرنے کا کہا تھا لیکن کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ خوامخواہ نان ایشو کو۔۔ایشو بنایا جا رہا ہے- یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی کے واٹس ایپ سےمتعلق بھی میڈیا کو آگاہ کیا سابق وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا  مطالبہ بھی کیا ادھرپیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے بھی نائنٹی ٹو نیوز کی پیش کئے گئے دستاویزات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یوسف گیلانی نے حسین حقانی کو ویزوں کا اختیار دیا تھا اور اس کا مقصد ویزا پراسیس کو تیز کرنا تھا ۔۔2001سے امریکیوں کے لیے نافذ ویزہ پالیسیوں اور طریقہ کار پر جامع تحقیقات ہونی چاہئیں- تاہم یہ مرضی کی لیکس اور بیانات سے نہیں ہو سکتی ہیں